جزیرہ شیلڈ فورسز ہمارے خلیجی اتحاد کی علامت ہیں،جی سی سی سیکرٹری جنرل

برسوں کی محنت کے بعد آج ہم جزیرہ شیلڈ فورسز کی بہترین صلاحیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جاسم البدیوی

پیر 3 فروری 2025 12:31

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ جزیرہ شیلڈ فورسز ہمارے خلیجی اتحاد کی علامت بن چکی ہیں اور ہمارے ممالک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ خلیج کی ایک نشانی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات سعودی عرب میں کنگ خالد ملٹری بیس میں واقع جزیرہ شیلڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعاون کونسل کے بانی قائدین نے 1984 میں اس فوجی عمارت کی پہلی اینٹ درع الجزیرہ کے نام سے رکھی تھی، کیونکہ اس فورس کے قیام میں ان کے بصیرت انگیز وژن کا مقصد کونسل کے رکن ممالک کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا اور ایک مربوط دفاعی نظام کی تعمیر کرنا تھا جو ان کی صلاحیتوں کی حفاظت کرے اور بیرونی چیلنجوں اور خطرات کا پوری استعداد اور اہلیت کے ساتھ مقابلہ کرسکے۔

(جاری ہے)

ان کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔برسوں کی محنت کے بعد آج ہم جزیرہ شیلڈ فورسز کے درمیان تیاری اور استعداد کے حوالے سے بہترین صلاحیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مسلسل تربیت اور جی سی سی ممالک میں ہماری مسلح افواج کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ 1991 میں کویت کی آزادی میں ان کی شراکت اور 2003 میں عراق کی آزادی کے دوران کویتی سرزمین کا دفاع تھا۔

سنہ 2011 میں مملکت بحرین میں سلامتی اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے آپریشن میں اس نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ فورس بانی رہ نمائوں کے اس بصیرت انگیز وژن کا سب سے بڑا ثبوت ہے -انہوں نے مزید کہا کہ جزیرہ شیلڈ فورسز کی ترقی اپنے آغاز سے لے کر موجودہ وقت تک متحد فوجی کمان میں متحد فضائی مرکز اور متحد بحری مرکز کے ساتھ ساتھ ایک اہم مقام تک پہنچی ۔ جی سی سی ممالک میں مسلح افواج کے مستقبل کا مطالعہ اس ضرورت کے ساتھ کہ ان کی تنظیم اور تشکیل کے لیے ملٹری ڈیٹا اور بدلتے حالات کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین فوجی حکمت عملیوں کے مطابق جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :