آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کیلئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و ارائش کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا

منگل 4 فروری 2025 17:07

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کیلئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کیلئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا جبکہ 10 ہزار سے زائد نئی کرسیاں نصب کی گئی ہیں،20 ہاسپٹلیٹی باکسز بنائے گئے ہیں،دو نئی ڈیجیٹل سکرینز بھی لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرسیوں پر نمبرز لگانے اور صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے ،گرائونڈ میں سپرے کیا گیا ہے تاکہ مچھروں سے بچا جا سکے۔

انٹرنیشنل ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ،چھوٹا موٹا مرمت کا کام رواں ہفتے مکمل کر لیا جائیگا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلہ میں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین میچز کھیلے جائیں گے ،24 فروری کو بنگلہ دیش کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، 25 فروری کو اسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے اور 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔