بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کوالیفائرٹو میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 4 فروری 2025 20:42

بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کوالیفائرٹو میچ کل کھیلا جائے گا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2025ء)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلنا ٹائیگرز اور چٹاگانگ کنگز کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ کل (بدھ کو)کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن فارچیون باریشال کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ فارچیون باریشال نے کوالیفائر ون میں چٹاگانگ کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار !مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ناک آئوٹ مرحلے میں آج(بدھ) کو ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کھلنا ٹائیگرز اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیمیں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ کھلنا ٹائیگرز کو مہدی حسن مرزا لیڈ کریں گے جبکہ چٹاگانگ کنگزکی ٹیم کو محمد متھن لیڈ کریں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :