سال کے پہلے مہینے میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو لوٹ آئے

منگل 4 فروری 2025 22:53

سال کے پہلے مہینے میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو لوٹ آئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)سال کے پہلے مہینے میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025 کی رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاپتا افراد نے جنوری 2025 رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 94 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا، جن میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، 2 افراد جیلوں میں جبکہ 2 حراستی مراکز میں قید پائے گئے اور ایک لاپتا فرد کی لاش برآمد ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سال کے پہلے مہینے میں لاپتا افراد کے 26 مزید کیسز کمیشن کو رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کمیشن نے 115 غیر ضروری کیسز کو خارج کردیا جبکہ کمیشن کے پاس اس وقت زیر التوا کیسز کی تعداد 2 ہزار 68 ہیں۔