نوازشریف کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی وفات پر اظہار افسوس

پرنس کریم آغاخان کی دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی ،پاکستان میں سماجی ترقی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

بدھ 5 فروری 2025 17:11

نوازشریف کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی وفات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پرنس کریم آغاخان بین الاقوامی شناخت کی حامل ایک محترم شخصیت تھے ، پرنس کریم آغاخان پاکستان کے دوستوں اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں تھے ، ان کی وفات ہم سب کا ذاتی نقصان ہے ۔

انہوںنے کہا کہ تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولتوں اور ثقافت کے فروغ کے لئے پرنس کریم آغا خان نے گراں قدر کام کیا، پرنس کریم آغاخان کی دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ پرنس کریم آغاخان کی وفات پر ان کے اہل خانہ اور اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔