سستی بجلی کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہے۔ 25 روپے یونٹ کی جائے،میاں زاہد حسین
مسلح افواج قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
بدھ 5 فروری 2025 22:48
(جاری ہے)
انڈیپنڈنٹ پاورپروڈیوسرز(آئی پی پیز) کی منافع خوری کی وجہ سے پاکستان میں بجلی کے نرخ خطے میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ معیشت کوبھی بھاری نقصان پہنچ چکا ہے۔
بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ عام آدمی اور صنعتیں اسکے بل بھرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجلی کی قیمت کو 25 روپے فی یونٹ پر لانے کی فوری ضرورت ہے جس کے اثرات عوام اورمعیشت سمیت ہرشعبے پرپڑیں گے جبکہ صنعتی اورزرعی پیداوار سستی ہوجائے گی جس سے پاکستان کی ایکسپورٹس میں کم از کم پانچ ارب ڈالر سالانہ کا اضافہ ممکن ہو سکے گا اور عالمی قرضوں کی ادائیگی میں سہولت پیدا ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت معاشی معاملات کوبہتر کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح دو فیصد تک گر چکی ہیاور بینک مارک اپ میں بھی منجملہ دس فیصد کمی کی جا چکی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال میں کچھ لوگ مسلسل اوربلاجواز احتجاج میں مصروف ہیں۔ ان لوگوں نے نومنتخب امریکی صدرسے جو امیدیں لگائی ہوئی تھیں وہ پوری نہیں ہو سکیں۔ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کو کچلنے کے لئے مسلسل اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں ان کو سیاست میں گھسیٹنا انتہائی افسوسناک ہے اوراب مایوس سیاستدان خیبر پختونخواہ اورلاہورمیں احتجاج کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پنجاب میں ان لوگوں کوپہلے بھی دوبارناکامی ہوئی ہے اوراس باربھی کسی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے اس لئے ان لوگوں کو چاہیے کہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں شامل ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ان کے منفی تاثر کا ازالہ ہو سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ریکارڈ
-
ایس ای سی پی نے میوچل اور پنشن فنڈز کے لئے ریگولیٹری اصلاحات پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کردیا
-
سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد سستا ہوگیا
-
ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران کمی ریکارڈ
-
ایس آئی ایف سی معاونت ،غیر ملکی سرمایہ کاری اضافے سی1.329ارب ڈالر تک پہنچ گئی
-
موجودہ حکومت کے ایک سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 75 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ
-
بینکوں کی جانب سے ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کے اجرا کی شرح 49 فیصد ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید8روپے کلو کمی
-
شرح سود میں کمی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے 149 ملین ڈالرنکال لئے
-
سستی بجلی کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہے۔ 25 روپے یونٹ کی جائے،میاں زاہد حسین
-
مہنگی گیس کی فراہمی سے ایکسپورٹ کو60 ارب ڈالر تک لے جانے کا وزیراعظم کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوجائیگا،بزنس کونس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.