فیصل آباد چیمبرکے ممبران کی رکنیت کی تجدید کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 6 فروری 2025 12:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران کی رکنیت کی تجدید برائے سال 2025-26 کا آغاز کردیا گیا ہے جو 31مارچ تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

چیمبر کے سیکرٹری نے ممبران سے اپیل کی کہ وہ تجدید کیلئے متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ چیمبر سے دفتری اوقات میں صبح9سے سہ پہر4بجے اورہفتہ کو صبح 9سے ساڑھے 12بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ممبران کو آن لائن تجدید کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ نئی رکنیت سازی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سیکرٹری سے فون نمبر 041-9230265-7 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :