![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
ٹرمپ کی چین کیساتھ ٹیکس و تجارتی جنگ سے پاکستان کو زبردست فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، رپورٹ
ٹرمپ کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ سے برآمدی آرڈرز پاکستان منتقل ہو سکتے ہیں،اے کے ڈی سیکیورٹیز چین پر امریکی پابندیاں سی پیک کیلئے چیلنجز پیدا کر سکتی ،تجارت و انفراسٹرکچر منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں،رپورٹ
جمعرات 6 فروری 2025 12:39
![ٹرمپ کی چین کیساتھ ٹیکس و تجارتی جنگ سے پاکستان کو زبردست فائدہ پہنچنے ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2022/800x400/pic_c9292_1664275407.jpg._2)
(جاری ہے)
اے کے ڈی سیکیورٹیز نے اپنی تازہ ترین پاکستان اسٹریٹجی رپورٹ میں کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ کی جانب سے میکسیکو، کینیڈا اور چین پر عائد کردہ ٹیکس پاکستان کے لیے مثبت ہیں، کیونکہ پاکستان کا اقتصادی ڈھانچہ درآمدات پر منحصر ہے،ہمیں توقع ہے کہ یہ اقدامات امریکی ڈالر کی مضبوطی اور بلند سود کی شرحوں کے ساتھ اجناس کی قیمتوں کے منظرنامے کو نیچے کی طرف دھکیلیں گے، جبکہ عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات کمزور ہیں۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر عائد ٹیکسوں اور تجارتی جنگ کے باعث برآمدی آرڈرز پاکستان جیسے مسابقتی بازاروں کی طرف منتقل ہونے کی توقع ہے۔بروکریج ہاؤس نے اپنی اس سال کی ’’پاکستان اسٹریٹجی رپورٹ 2025‘‘ میں کہا کہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے چین پر عائد کردہ ٹیکسوں اور تجارتی جنگ کے باعث اس سال ٹیکسٹائل اور برآمدی شعبے توانائی کی طلب کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، کیونکہ آرڈرز پاکستان جیسے مسابقتی بازاروں کی طرف منتقل ہوسکتے ہیں۔اے کے ڈی سیکیورٹیز نے لکھا کہ امریکہ کی نئی حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں یا ٹیکس پاکستان کی برآمدات پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ بڑھ سکتا ہے، اس سے کرنسی کی استحکام پر بھی دباؤ پڑ سکتا ہے کیونکہ برآمدی آمدنی میں کمی اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ آسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چین پر امریکی پابندیاں سی پیک کیلئے چیلنجز پیدا کر سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں تجارت اور انفراسٹرکچر منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں اور اس سے متعلق ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔مزید برآں، آئی ایم ایف کے اہداف پر عدم تعمیل کی صورت میں آئی ایم ایف پروگرام سے جلد ہی باہر نکلنے کا امکان ہو سکتا ہے، جس سے مالیاتی بہاؤ رکاوٹ کا شکار ہو گا، کرنسی کی استحکام میں خلل پڑے گا، اور غیر ملکی ذخائر پر دباؤ پڑے گا۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین: کم فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں سے جانی نقصان میں اضافہ
-
ٹیکنالوجی عالمی تفاوت دور کرنے میں استعمال ہونی چاہیے، گوتیرش
-
کانگو بحران: گوما میں پناہ گزین دوبارہ نقل مکانی پر مجبور
-
امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے
-
غزہ: جنگ کے دوبارہ آغاز سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے، یو این چیف
-
ججز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کا پرانا اصول ہم نے نہیں جوڈیشل کمیشن نے تبدیل کیا
-
عمران خان کے خطوط کاپیغام پہنچ گیا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے
-
کراچی کے شہری ڈمپرزاور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں،ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں
-
حکومت کا اس سال جی ڈی پی ہدف3.5 فیصڈ تھا لیکن 7مہینوں میں ایک فیصد گروتھ نہیں کی
-
کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر
-
وزیراعظم پاکستان کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
-
وزیراعظم کی اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.