Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پہلی منی میراتھن دوڑ 9 فروری کو راولپنڈی میں منعقد ہو گی

جمعرات 6 فروری 2025 14:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پہلی منی میراتھن دوڑ 9 فروری کو راولپنڈی میں منعقد ہو گی ۔ میراتھن ریس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میراتھن ریس لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر نواز شریف پارک پر اختتام پذیر ہو گی۔ چھ کلو میٹر پر مشتمل ریس میں دو ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے جو اوپن، انڈر 19 اور ففٹی پلس کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ میراتھن ریس صبح 9بجے شروع ہو گی جبکہ اختتامی تقریب دن11بجے منعقد ہو گی۔ ریس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں 3 لاکھ 40 ہزار روپے انعامی رقم تقسیم کی جائے گی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات