قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام سامنے آگیا، اینٹری فری ہوگی

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 فروری 2025 14:29

قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام سامنے آگیا، اینٹری فری ہوگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 فروری 2025ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام شیئر کردیا۔ 
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل یعنی 7 فروری کی شام سات بجے ہو گی، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والوں کو کل دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا جائے گا۔ 
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

 
پی سی بی کی جانب سے دوپہر کے کھانے پر1500 ورکرز کو مدعو کرنے کا پلان ہے اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ورکرز کو کھانا دیا جائے گا۔ 
قذافی سٹیڈیم کو اپگریڈ کرنے والے ورکرز کے کھانے کے لیے مینیو بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں مٹن قورمہ، بیف پلاؤ، چکن روسٹ، روغنی نان، زردہ، رائتہ اور سلاد شامل ہیں۔ 
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔