![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، حکومت کا کام روبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات و سہولت فراہم کرنا ہے، شہباز شریف
جمعرات 6 فروری 2025 15:38
![وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل یقینی ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_fb5c6_1681219005.jpg._2)
(جاری ہے)
اجلاس کو مختلف اداروں کی نجکاری کی معینہ مدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کی نجکاری کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہی. پہلے مرحلے میں دس ادارے، دوسرے مرحلے میں تیرہ جبکہ تیسرے مرحلے میں باقی ماندہ اداروں کی نجکاری یقینی بنائی جائیگی۔وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری کے عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دونگا۔ انہوںنے کہاکہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ بروقت ضروری اصلاحات ہی سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر تیز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اچھی شہرت کے وکلاء کی خدمات لی جائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کیلئے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء عبدالعلیم خان، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین: کم فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں سے جانی نقصان میں اضافہ
-
ٹیکنالوجی عالمی تفاوت دور کرنے میں استعمال ہونی چاہیے، گوتیرش
-
کانگو بحران: گوما میں پناہ گزین دوبارہ نقل مکانی پر مجبور
-
امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے
-
غزہ: جنگ کے دوبارہ آغاز سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے، یو این چیف
-
ججز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کا پرانا اصول ہم نے نہیں جوڈیشل کمیشن نے تبدیل کیا
-
عمران خان کے خطوط کاپیغام پہنچ گیا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے
-
کراچی کے شہری ڈمپرزاور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں،ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں
-
حکومت کا اس سال جی ڈی پی ہدف3.5 فیصڈ تھا لیکن 7مہینوں میں ایک فیصد گروتھ نہیں کی
-
کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر
-
وزیراعظم پاکستان کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
-
وزیراعظم کی اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.