![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کا قید تنہائی میں رکھنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
بشریٰ بی بی کو نہ صرف وہ سہولتیں حاصل ہیں جو کسی بھی سزا یافتہ ملزمہ یا مجرمہ کو سزا وار ہیں بلکہ اس سے ماوریٰ بھی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، کسی بھی مجرم یا ملزم کو قید تنہائی میں رکھنے کا حکم عدالت جاری کر سکتی ہے،عبدالغفور انجم کی گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 6 فروری 2025
15:30
![اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کا قید تنہائی میں رکھنے کا دعویٰ ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_07271_1729596719.jpg._2)
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نہ صرف وہ سہولتیں حاصل ہیں جو کسی بھی سزا یافتہ ملزمہ یامجرمہ کو سزا وار ہیں بلکہ اس سے ماوریٰ بھی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔اس لئے قید تنہائی کا واویلا انتہائی غیرذمہ دارانہ اور سراسر جھوٹ ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رولز سے بڑھ کر کئی فراخدلانہ سہولتیں حاصل ہیں ۔گفتگو کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بسااوقات ہفتے میں تین مرتبہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں جہاں اگر 1103افرادان سے ملنے کیلئے موجود ہوتے ہیں جن سے ملزم یامجرم بات کرسکتے ہیں ۔ جیل میں سہولتوں کے حوالے سے عمران خان کے ساتھ بھی فراخدلانہ سلوک کیا جاتا ہے اس کے باوجود دو تین مرتبہ انہوں نے تنہائی میں رکھے جانے اور سہولتوں کے بارے میں شکایت کی تو فاضل جج نے خود جیل کے اندر جاکر انہیں ملنے والی آسائشات اور سہولتوں کا معائنہ کیا اورپھر انہیں اطمینان بخش قرار دیاتھا۔عبدالغفور انجم کا گفتگو کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ میں 92 مرتبہ اعلی عدالتوں میں سہولتوں بارے اور توہین عدالت کے متعدد مقدمات میں پیش ہوکر سرخرو ہو چکا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سزیافتہ ملزم یامجرم کو ہفتے میں دو ملاقاتوں کی اجازت ہوتی ہے اور اگر کوئی ملزم یامجرم ہفتے میں ایک خط سپرد قلم کرے گا تو پھر ملاقات کی ایک اجازت باقی رہ جاتی ہے۔![Live](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/live_icon.jpg)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین: کم فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں سے جانی نقصان میں اضافہ
-
ٹیکنالوجی عالمی تفاوت دور کرنے میں استعمال ہونی چاہیے، گوتیرش
-
کانگو بحران: گوما میں پناہ گزین دوبارہ نقل مکانی پر مجبور
-
امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے
-
غزہ: جنگ کے دوبارہ آغاز سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے، یو این چیف
-
ججز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کا پرانا اصول ہم نے نہیں جوڈیشل کمیشن نے تبدیل کیا
-
عمران خان کے خطوط کاپیغام پہنچ گیا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے
-
کراچی کے شہری ڈمپرزاور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں،ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں
-
حکومت کا اس سال جی ڈی پی ہدف3.5 فیصڈ تھا لیکن 7مہینوں میں ایک فیصد گروتھ نہیں کی
-
کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر
-
وزیراعظم پاکستان کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
-
وزیراعظم کی اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.