Live Updates

وزیرا علی پنجاب مریم نواز کا شہباز شریف،حمزہ شہبازکی بریت پر اظہار تشکر

جمعرات 6 فروری 2025 17:10

وزیرا علی پنجاب مریم نواز کا  شہباز شریف،حمزہ شہبازکی بریت پر اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کو بریت پر مبارکباد دی اور اظہار تشکر کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالی نے سرخرو کیا، جس پر ہم اس کاشکر بجا لاتے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات