اپنی بہترین دوست سے شادی کرلی، اپنی کل کائنات کے ساتھ جشن منایا، الحمد للہ، امیرگیلانی

جمعرات 6 فروری 2025 18:58

اپنی بہترین دوست سے شادی کرلی، اپنی کل کائنات کے ساتھ جشن منایا، الحمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) اداکارہ ماورا حسین سے نکاح کے بعد اداکار امیر گیلانی کی پہلی پوسٹ سامنے آ گئی۔انسٹاگرام پر اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نکاح پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے عزیز و اقارب کو اس پر مسرت موقع پر خوش و خرم انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امیر گیلانی نے پوسٹ کے کیپشن میں نکاح پر شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کل میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کر لی، اپنی کل کائنات کے ساتھ اس کا جشن منایا، الحمد للہ۔مذکورہ انسٹا پوسٹ سامنے آتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، وہیں اداکار عثمان مختار کا کمنٹ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں عثمان مختار کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ شادی ڈاٹ کام ہیں، ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ سچ میں آپ جس کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اس کی شادی ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :