فیصل آباد،کشمیر کبڈی کپ سانجھا پنجاب کبڈی کلب نے جیت لیا

جمعرات 6 فروری 2025 19:13

فیصل آباد،کشمیر کبڈی کپ سانجھا پنجاب کبڈی کلب نے  جیت لیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) فیصل آباد میں منعقدہ کشمیر کبڈی کپ سانجھا پنجاب کبڈی کلب نے جیت لیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایف ڈی اے اورڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایف ڈی اے سٹی کے سپورٹس گراؤنڈ میں کشمیر کبڈی کپ کا انعقاد کیا گیا۔فاتح ٹیم نے آزاد کبڈی کلب یوکے کو 33 کے مقابلے میں ساڑھے 36 پوائنٹ سے ہرایا۔

(جاری ہے)

جیتنے والی ٹیم کو 3 لاکھ روپے کا نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔رنراپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی۔شیر پنجاب کبڈی کلب نے تیسری اور ننکانہ صاحب کبڈی کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کرکے ایک ایک لاکھ روپے کا انعام جیتا۔فائنل میچ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :