پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ،جسٹس منصورعلی شاہ

جمعرات 6 فروری 2025 20:01

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ،جسٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء)عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس سے جج سپریم کورٹ منسور علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ،موسمیاتی تبدیلی کی اثرات شروع ہو چکے ہیں، ہمیں ان اثرات کو کم کرنے اور جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے کام کرنا ہے،پانی، خوراک، اور صحت موسمیاتی تبدیلی سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی دیگر مسائل کو جنم دے سکتی ہے،قدرت اور اس میں موجود انسان دونوں ایک دوسرے پر منحصر ہیں، ہمیں بہتر ماحول کے لئے اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرنا ہوگا ،قرآن پاک میں بھی قدرت کی حفاظت پر زور دیا گیا ہے ،ہماری مذہبی تعلیمات پر غور کرنا چائیے ،قرآن پاک بیلینس اور سادہ زندگی پر زور دیتا ہے ،قرآن پاک میں عدل کی بات کی گئی ہے، ہمیں کلائیمیٹ جسٹس کو سنجیدگی سے سمجھنا ہوگا، پاکستان کی عدلیہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور گلوبل وارمنگ کی روک تھام کے لئے حکومت اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کم کرنے کے لئے پر عزم ہے،سب سے اہم مسعلہ کلائیمیٹ فائینانس کا ہے ،فنڈ کے متعین اور اس کے بہتر استعمال کے لئے پالیسی سازی پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ،دو دن پہلے سپریم کورٹ نے اسی بات پر زور دیا ہے کہ کلائیمیٹ فائینانس کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے،ہمیں بیرونی مدد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے ،پاکستان کو کلائیمیٹ چینج سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،کلائیمیٹ فائینانس کے بہتر استعمال سے ہی مستقبل کس محفوظ بنایا جا سکتا ہے،اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے بھی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے فنڈز کا اعلان کیا گیا، دیگر اسلامی بنک اور مسلم ممالک اس اہم مسئلے پر فنڈز جاری کرتے ہیں،ہمیں اپنی پالیسی بہتر بنا کر قابل اور ایکسپرٹس کی مدد سے اس مسئلے کو سمجھنا ہوگا۔