آئی سی سی بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران سکرین بند ہو گئی تھی،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

جمعرات 6 فروری 2025 20:01

آئی سی سی بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر پاکستان اور آسٹریلیا کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں انکشاف کیا گیا کہ آئی سی سی بقایہ جات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران سکرین بند ہو گئی تھی وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پچھلے چالیس سال کا آڈٹ کریں کہ بلوچستان کا فنڈ کہاں استعمال ہواہمیں اسی بیانیہ کو درست کرنا وہاں کہ عوام تک پہنچانا ہے،ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ گورنمنٹ کے پیسے،سکالر شپ پر ڈاکٹر بنی ہیوہ بائیس دن کا دھرنا کرتی فنڈنگ کہاں سے آئی یہ بھی پتہ ہونا چاہیے،چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور حکام نے قائمہ کمیٹی کو نئے مالی سال کی بجٹ سفارشات پر بریفنگ دی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویڑن کو ری ویمپ کرنے کے لئے دو سالہ منصوبے پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ آئی سی سی کے تمام واجبات ادا کئے گئے ہیں۔ہم نے آئی سی سی کو 1.5 ارب روپیہ ادا کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے آذاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کو دشمن قوتوں سے جوڑ دیا اور کہا کہ ہمیں پتہ ہے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں آذاد جموں و کشمیر میں سرکاری ٹیلی ویڑن نوجوان بچوں کے لئے انٹرنشپ پروگرام شروع کرے گا کہ رکن اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ پی ٹی وی میں کیسے اتنے اینکرز بڑی تنخواہوں پر رکھے گئیاگر کوئی ادارے کی بہتری کیلئے ایسا ہوتا تو ہم اس کی تائید کرتے،ہمیں گورنمنٹ پرائیویٹ اداروں کو جو رینٹ پر آپ نے دئیے تفصیلات فراہم کریں،رکن کمیٹی آمین الحق نے کہا کہ بڑی زیادتی ہے کہ 35 ،50،80 روپے سکور فٹ کے حساب سے ایف ایٹ میں رینٹ پر جگہیں دی گئء چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں تفصیلات دیں اور پھر ریٹ مارکیٹ کے مطابق کیئے جائیں اجلاس میں پشاور کی ریڈیو پاکستان بلڈنگ کی تعمیر نو کے سٹیٹس پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت کے حکام نے کہا کہ 4 ماہ میں یہ عمارت دوبارہ تعمیر ہو جائے گی اس سال وزارت اطلاعات کے 8 منصوبہ جات مکمل ہو جائیں گے ریڈیو پاکستان بلوچستان کے ٹرانسمیٹرز کی تبدیلی کا منصوبہ بھی اسی سال مکمل ہو گا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویڑن کے سپورٹس چینل میں ڈاکو بیٹھے تھے فواد چوہدری کے دور میں سپورٹس کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوااس معاہدے کی وجہ سے ہمیں عدالت میں جانا پڑا۔

جب سرکاری ٹیلی ویڑن کو چھوڑ کر جائیں گے تو دنیا میں پی ٹی وی نظر آئے گا۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایچ ڈی اور الٹرا ایچ ڈی منصوبہ دو سال میں مکمل ہو جائے گا۔ عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ کیبل آپریٹرز ہمارے ساتھ زیاتی کر رہے ہیں، ہمارا چینل پیچھے ڈال دیا جاتا ہے سید آمین الحق نے کہا کہ اس مالی سال کے اختتام تک اس منصوبے پر کتنا عملدرآمد ہو گا تمام وزارتوں کے پی ایس ڈی پی منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پہلے ہمیں بلوچستان کی پوری کہانی سمجھنے کی ضرورت ہے،اکبر بگٹی سے مذاکرات ہوئے،وہ رضامند ہوئے،مشرف نے مسترد کیے،مشرف نے کہا تھا میں اڑا کر رکھ دوں گا اس کے اثرات پھر آپ نے دیکھے،ہمارے فوجی جوان وہاں شہید ہورہے ہیں ماہرنگ بلوچ جیسے لوگ ایسی ہی دکھتی رگوں کو ہاتھ رکھ کر کیش کرتے وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے چالیس سال کا آڈٹ کریں کہ بلوچستان کا فنڈ کہاں استعمال ہواہمیں اسی بیانیہ کو درست کرنا وہاں کہ عوام تک پہنچانا ہے،ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ گورنمنٹ کے پیسے،سکالر شپ پر ڈاکٹر بنی ہیوہ بائیس دن کا دھرنا کرتی فنڈنگ کہاں سے آئی یہ بھی پتہ ہونا چاہیے،میں ایک جلسہ کرتا ہوں تو چیئرمینوں سمیت سب سے مدد لیتے ہیں بلوچستان میں بیانیہ کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ آئی سی سی بقایہ جات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران سکرین بند ہو گئی تھی رکن کمیٹی آمین الحق نے کہا کہ پاکستان آسڑیلیا میچ میں پی ٹی وی سپورٹس سکرین کیوں بند ہوئی،آئی سی سی کے کچھ بقایا جات تھے جس سے یہ ہواہم نے اس سارے میں ملوث سارے لوگ فارغ کیے،اب پی ٹی وی سپورٹس کی ریٹنگ اے ون ہی