ماورا حسین اورامیر گیلانی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

جمعرات 6 فروری 2025 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء)مقبول ادکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ماورا حسین اور امیر گیلانی نے 5 فروری کو شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔جوڑے کی جانب سے رشتہ ادواج میں بندھنے کی تصدیق کیے جانے کے بعد اب ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں جب کہ اداکارہ کی بہن عروہ حسین نے بھی بہن کی شادی کی تصاویر شیئر کردیں۔

نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر میں دلہا اور دلہن کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے جب کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے انتہائی قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

دونوں کی شادی کی تقریبات اسلام ا?باد اور لاہور میں ہوئیں اور ممکنہ طور پر ان کی شادی کی تقریبات کا ا?غاز گزشتہ ماہ جنوری کے اختتام سے ہوا تھا۔یہ پہلے ہی خبریں تھیں کہ دونوں رواں ماہ فروری میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن اس حوالے سے دونوں نے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے، دونوں کو متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا۔دونوں نے چند ڈراموں اور منصوبوں میں بھی ایک ساتھ کام کیا جب کہ دونوں سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے رہے تھے۔دونوں کی شادی پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کی نئی زندگی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔