Live Updates
سرحد چیمبر اور آرٹی او کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کوفعال بنانے کا فیصلہ
جمعرات 6 فروری 2025
23:12
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورریجنل ٹیکس آفس پشاور (آرٹی او ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کوفعال بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیمبر اور آر ٹی او آفس جامع طریقہ کاروضع کریں گے اور ٹیکس پیئرز کودرپیش مشکلات کے ازالہ اور سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس اور IRs سٹینڈنگ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کی انکم ٹیکس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر حاجی محمد آصف ،ْ/ IRs سیلز ٹیکسکمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر زاہداللہ شنواری ،ْ سابق صدور فواد اسحق ،ْ فیض محمدفیضی ،ْسابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند ،ْ سابق نائب صدر حارث مفتی ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین مجیب الرحمان ،ْ آفتاب اقبال ،ْ جنید الطاف ،ْ سجاد ظہیر ،ْ اشفاق احمد ،ْ صابراحمد بنگش ،ْسلطان محمد ،ْ چارٹرڈاکاونٹنٹ محمد احمد شاہد ،ْ عاطف رشید خواجہ ،ْ سید آفتاب حیات ،ْ فیروز شاہ ،ْ مظہر الحق ،ْ فضل واحد ،ْ اشتیاق محمد پراچہ ،ْ فیض رسول ،ْراشد اقبال صدیقی ،ْغلام حسین ،ْکمال محمود ،ْ قراة العین ،ْ خالدگل پختون یار ،ْ اسماعیل صافی ،ْ ملنگ جان ،ْ سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد ،ْخالد منصور ،ْامتیاز احمد ،ْ ممتاز خان ،ْ عباد الرحمان ،ْ آصف کمال ،ْحافظ شجاع الرحمان ،ْ محمد یاسین ،ْ اورتاجرسمیت ایکسپورٹرز اور امپورٹرز حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے۔
(جاری ہے)
اجلاس میں کمشنر ان لینڈ ریونیو ،ْ ریجنل ٹیکس آفس پشاور ڈاکٹر سید فاروق جمیل ،ْ کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او پشاور محمد اجمل خان ،ْ ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او پشاور عائشہ دلشاد اور ڈپٹی کمشنر آر ٹی او پشاور یاسر نبی نے سرحد چیمبر کی مشترکہ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد چیمبر اور ریجنل ٹیکس آفس پشاور کے درمیان مشترکہ اجلاسوں کے انعقاد اور لیزان کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور دونوں اداروں کے مابین بزنس کمیونٹی ،ْ ٹیکس پیئرز کو سہولیات کی فراہمی اور مشکلات کے ازالے کے لئے ایڈوائزری کمیٹی کو دوبارہ فعال بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔
انہوںنے کہا کہ ٹیکس پیئرز کی ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردارہے اور انہیں حکومت اور متعلقہ ادارے ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔ سرحد چیمبرکے صدرفضل مقیم خان نے امید کا اظہار کیا کہ سرحد چیمبر اورآر ٹی اوآفس پشاورکے درمیان مشترکہ اجلاسوں کے انعقاد سے ٹیکس پیئرز کو ریلیف کی فراہمی اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔
قبل ازیں سرحد چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انکم ٹیکس کے چیئرمین حاجی محمد آصف نے اپنے خطاب میں ٹیکس پیئرز کے مسائل کو بھرپور طور پر بیان کیا اور سرحد چیمبر اور آر ٹی او آفس پشاور کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کو فعال بنانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے ٹیکس پیئرز اور ٹیکس کلکٹرز کے درمیان رویوں کو دوستانہ بنانے پر بھی زور دیا ہے جبکہ انہوں نے ٹیکس افسران کی جانب سے ٹیکس گزاروں کی دستاویزات کی جانچ پڑ۷تال کے دوران رویے ،ْ نوٹسز کے اجراء ،ْ غیر قانونی اسسمنٹ ،ْ بینک اکائونٹس کو منجمد کرنے ،ْ ٹیکس کے قانون میں پیچیدگیوں اور ری فنڈز کی ادائیگی میں مشکلات اور بزنس کمیونٹی کے دیگر تحفظات کے حوالے سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کیلئے جامع تجاویز بھی پیش کیںجبکہ سرحدچیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے IRs / سیلز ٹیکس کے چیئرمین زاہداللہ شنواری نے اجلاس کے دروان ٹیکس پیئرز کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے سیکشن 236-4,114،ْ SRO-350 ،ْ سیکشن SRO-55,8-B کے خاتمہ اور ٹیکس پیئرزکو پالیسی کی سطح پر پیدا ہونیوالی مشکلات کے حل کیلئے زور دیا ہے۔
بعد ازاں کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور ڈاکٹر سید فاروق جمیل نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس پیئرز بہت ہی اہم اور باعزت طبقہ ہے کیونکہ ان کے بغیر معیشت نہیں چل سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ FBR کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ چیمبرز ،ْ ٹیکس ،ْپیئرز کی باہمی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل د ے ۔انہوں نے کہا کہ انفرادی کیسز میں کمی بیشی کو حل کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے سرحد چیمبر اور آر ٹی او آفس پشاور کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کوفعال بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اجلاس کے دوران ٹیکس پیئرز کو درپیش مسائل بیان کئے گئے ہیں انہیں FBR اور ریجنل سطح پر بروقت حل کرنے کے لئے آر ٹی او آفس پشاور ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا اور بزنس کمیونٹی ،ْ ٹیکس پیئرز کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے بھی خطاب کیا اور ٹیکس پیئرز کو درپیش مسائل کے حل حوالے سے ایوان کو تفصیلی طور پر بیان کیا اور ان کے حل کیلئے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات