لاڑکانہ میں دڑی ٹاؤن چیئرمین کے زیر اہتمام کھیلوں کا ہفتہ جوش و خروش سے جاری

جمعرات 6 فروری 2025 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) لاڑکانہ میں دڑی ٹاؤن چیئرمین شاہ رخ انور خان سیال کے زیر اہتمام کھیلوں کا ہفتہ جوش و خروش سے جاری ہے۔چھٹے روز بھی میونسپل اسٹیڈیم اور کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں 100، 400میٹر ریس، لانگ اور ہائی جمپ، جولین تھرو، شارٹ پٹ ایتھلیٹ کے علاوہ شوٹنگ بال، ونجھ وٹی، ہاکی کے سیمی فائنل اور فائنل کے زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دڑی ٹاؤن کمیٹی چیئرمین شاہ رخ انور خان سیال خود میونسپل اسٹیڈیم پہنچے جہاں 100 میٹر ریس میں زین بروہی نے پہلی، سہیل احمد نے دوسری جبکہ پائلٹ اسکول کے سیف اللہ ٹرگڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح 4 سو میٹر ریس میں اسد اللہ نے پہلی، نواز علی اور سیف اللہ ٹگڑ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ریس کی تیسری کیٹگری میں سیف اللہ اور سہیل اطہر پہلی، زبیر، مٹھل، علی زین نے دوسری جبکہ آئی آئی یو آئی سے ابریز علی، سجاد اور حنیف نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ہائی اور لانگ جمپ، جولین تھرو اور شاٹ پٹ گیمز میں بھی زین، سہیل، زبیر، صدام ابریز اور زین نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شوٹنگ بال کے پہلے اور دوسری سیمی فائنل میچ میں نصرت بھٹو کلب نے ذوالفقار کلب کو 2 ایک جبکہ بے نظیر کلب نے ینگ اسٹار کو 2 سفر سے کلین سوئپ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی تاہم شوٹنگ بال کے فائنل ذوالفقار کلب اور بے نظیر کلب کے درمیاں ہوا جو سخت مقابلے کے بعد بے نظیر کلب نے جیت کر شوٹنگ بال چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔دوسری جانب پاکستانی قومی کھیل ہاکی کا فائنل استاد غلام یاسین اعوان کلب اور سندھ ہاکی کلب کے درمیان ہوا جو استاد غلام یاسین اعوان کلب جیت کر چیمپئن بن گیا، مذکورہ گیمز کے دوران پیپلز پارٹی اور سماجی رہنماؤں سندھ امن کمیٹی کے سربراہ ذوالقرنین اور ندیم سیال نے فائنل جیتنے والے کلبز اور ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش پرائز تقسیم کر کے حوصلہ افزائی کی۔