![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
عمران خان نے آرمی چیف کو خط ملکی مفاد میں لکھا ہے ،شاہ محمود قریشی
نیت کو دیکھا جانا چاہیے اگر نیت معاملات سلجھانے کی ہے تو اسے مثبت لیا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے دیکھا نہیں ، اس وقت قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے، رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 7 فروری 2025
13:20
![عمران خان نے آرمی چیف کو خط ملکی مفاد میں لکھا ہے ،شاہ محمود قریشی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2022/800x400/pic_0b02e_1655104377.jpg._2)
(جاری ہے)
آج سب سے زیادہ ضرورت نفرت مٹانے اور خلیج کم کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں اصلاحات کےلیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، موجودہ قیادت دل اور دماغ سے ملک کا سوچے۔
اس وقت قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے، ایک بڑا قومی معاہدہ ہونا چاہیے۔سوچنا ہوگا کہ ہم اس دلدل سے کیسے نکلیں، ہم دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں، اس وقت اگر کوئی معقول بات کرتا ہے تو اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔پارٹی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے امیدیں لگانے کی پالیسی درست نہیں تھی۔ لوگوں کو بلاوجہ امریکی صدر ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں۔ ہمیںرہائی اپنے مو¿قف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں رہنماءپی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی قبر کی گواہی دے کر کہتا ہوں کہ میں نو مئی کے مقدمے میں بے قصور ہوں۔![Live](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/live_icon.jpg)
مزید اہم خبریں
-
فلپائن: نوعمری میں حمل کی روک تھام کے لیے جنسی تعلیم کا بل
-
فیصل چوہدری کی گرفتاری وکلاءکی توہین ہے ، فوا د چوہدری کا بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی گرفتاری پر ردعمل
-
شیخ حسینہ کے اشتعال انگیز بیانات پر بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی نوٹ جاری
-
معاشی ترقی کے باوجود پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کے حصول میں مشکل رہے گی، فِچ
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
اعظم نذیر تارڑ سے جاپانی سفیر شو ایچی اکاماٹسو کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا
-
ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 3 لاکھ روپے بھی عبور کرگیا
-
عوام پر ٹیکس اور ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں تین گنا اضافہ
-
سموگ ِفضائی آلودگی کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا ضروری ہے‘مریم اورنگزیب
-
حکومت کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
-
حکومت سندھ نے سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.