ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل نہ خریدیں، پی ٹی اے کا مشورہ

موبائل درست شناختی کارڈ، پاسپورٹ کیٹیگری کے تحت ریکارڈڈ ہونا چاہیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

جمعہ 7 فروری 2025 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)پی ٹی اے نے صارفین کو ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل فون نہ خریدیںکامشورہ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل فون نہ خریدیں۔پی ٹی اے نے کہاکہ موبائل ٹیکس ادائیگی ازخودبینکنگ سسٹم سیکروائیں اور ٹیکس کی ادائیگی میں معاونت کا دعویٰ کرنے والے کسی بھی غیر مجاز ایجنٹ یا دھوکہ دہی کے جھانے میں نہ آئیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے بتایاکہ موبائل درست شناختی کارڈ، پاسپورٹ کیٹیگری کے تحت ریکارڈڈ ہونا چاہیے،ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اوربلاکنگ سسٹم منسلک ہوناضروری ہے۔پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائس کیلئی60 دن میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کرنا لازم ہیں، یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز صرف ایف بی آر کی جانب سے مقرر کیے جاتے ہیں، پی ٹی اے کا کردار صرف DIRBSکے ذریعے ڈیوائسز کی رجسٹریشن کرنا ہے تاکہ ان کے قانونی استعمال اور مقامی نیٹ ور کس سے کنیکٹیو یٹی یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :