رنبیر کپور کا اپنی نئی فیشن اور لائف سٹائل برانڈ ویلنٹائن ڈے پر لانچ کرنے کا اعلان

ہفتہ 8 فروری 2025 12:06

رنبیر کپور کا اپنی نئی فیشن اور لائف سٹائل برانڈ ویلنٹائن ڈے پر لانچ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)بھارت کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے اپنی نئی فیشن اور لائف سٹائل برانڈ کو ویلنٹائن ڈے پر لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے اپنی نئی فیشن اور لائف سٹائل برانڈ ARKSکی پہلی جھلک پیش کر دی، اس برانڈ کے ذریعے رنبیر کپور فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں، حال ہی میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے نظر آئے جہاں وہ شہر کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے بھی اس پروجیکٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کپور کے خواب کو سپورٹ کیا۔ویڈیو میں رنبیر کپور میرین ڈرائیو، باندرہ ورلی سی لنک اور بینڈ سٹینڈ پر اپنے والد رشی کپور کے مرئیل کے سامنے نظر آتے ہیں۔رنبیر کپور نے کہا کہ دنیا میں کئی شہروں کا سفر کیا لیکن ممبئی جیسی توانائی کہیں نہیں ملی، یہ شہر مجھے بار بار کوشش کرنے اور کامیاب ہونے کا حوصلہ دیتا ہے۔