Live Updates

بشریٰ بی بی مقدمات میں شاملِ تفتیش، سوالات کے جوابات دینے سے انکار کردیا

راولپنڈی پولیس کی مختلف تفتیشی ٹیمیں 31 مقدمات میں سابقہ خاتون اول سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل گئیں

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 8 فروری 2025 12:10

بشریٰ بی بی مقدمات میں شاملِ تفتیش، سوالات کے جوابات دینے سے انکار ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان پر درج مقدمات میں شاملِ تفتیش ہوگئیں تاہم تفتیش کے دوران انہوں نے پولیس کے سوالات کے جوابات دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیمیں 31 مقدمات میں تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل گئیں جہاں ایڈمن بلاک میں بشریٰ بی بی کو باقاعدہ طور پر شاملِ تفتیش کیا گیا، تاہم انہوں نے پولیس کے سوالات کے جوابات نہ دیئے اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ کسی بھی بیان سے قبل عمران خان اور اپنے وکلاء سے مشاورت کریں گی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل جانے والے تفتیشی افسران میں انسپکٹرز افضل، یعقوب شاہ، راشد کیانی، ممتاز و دیگر شامل تھے جنہوں نے بشریٰ بی بی سے حالیہ احتجاج کے مقدمات پر سوالات کیے لیکن انہوں نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں کوئی جواب دینے سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں پولیس حکام نے بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک اور مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی، سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلاء کی نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کارکنوں کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی، یہ مقدمہ بشریٰ بی بی پر جلسے جلوسوں سے متعلق حال ہی میں منظور کردہ قانون اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات