پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ ،ایک ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،سی ٹی او لاہور

ہفتہ 8 فروری 2025 14:58

پاکستان اور  نیوزی لینڈ میچ ،ایک ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سی ٹی او لاہورڈ اکٹراطہرنے کہا ہے کہ رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونے دینگے،شائقین کرکٹ گورنمنٹ کالج گلبرگ، لبرٹی، سی بی ڈی نزد سنٹر پوائنٹ اور ایل ڈی اے پلازہ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے، کسی بھی سڑک کو بند نہیں کیا جائے گا، ٹیموں کی روانگی کے دوران کچھ دیر کے لئے ٹریفک کو روکا جائے گا۔

سی ٹی او نے کہاکہ ٹیموں کے گزرتے ہی تمام ڈائیورشنز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا اور کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، شہری رانگ پارک ہرگز نہ کریں اور مقرر کردہ پارکنگ سٹینڈز میں اپنی گاڑی پارک کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے بھی شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا۔