موبائل فونز کی درآمدات میں 50.28 فیصد اضافہ

ہفتہ 8 فروری 2025 17:22

موبائل فونز کی درآمدات میں   50.28 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 50.28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 52.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران درآمدات کی مالیت 35.2 ملین ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 17.7 ملین ڈالر یعنی 50 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔