پاکستان ریلویز پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری

ہفتہ 8 فروری 2025 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء) ریلویز پولیس نے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملک بھر میں سب انسپکٹر لیگل (گریڈ 14)کی 7، اے ایس آئی (گریڈ 9) کی 7، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن (گریڈ7)کی 6اور کانسٹیبل (گریڈ 5) کی 480آسامیوں جن میں 250سابقہ اور 230نئی آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار شائع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدواران مجوزہ فارم پاکستان ریلویز پولیس https://pakrailwayspolice.gov.pkاور پاکستان ریلویز www.pakrail.gov.pkکی ویب سائٹس سے ڈائون لوڈ اور متعلقہ ڈویژن کی ریلویز پولیس لائینز سے حاصل کرسکتے ہیں۔درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 24فروری 2025ہے۔

متعلقہ عنوان :