چیمپئنز ٹرافی، سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ سے پاک فوج ،رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ‘ذرائع

ہفتہ 8 فروری 2025 17:46

چیمپئنز ٹرافی، سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت ہو گی۔واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔