محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام خضدار میں جاری جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول اختتام

ہفتہ 8 فروری 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام خضدار میں جاری جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

جناح سپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈی سی اے خضدار اور خضدار بلیو کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا، خضدار بلیو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، ولی اللہ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صابر 29، فاروق 26 اور عمران حسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈی سی اے خضدار کی جانب سے شاہجہاں اور میر فہیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ڈی سی اے خضدار نے 149 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں پورا کیا، محمد اشرف نے 22 گیندوں پر 51 رنز بنائے جبکہ شاہجہاں نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، منیر احمد 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خضدار بلیو کی جانب سے زاہد علی اور جمعہ خان نے 1، 1 وکٹ لی، شاہجہاں 3 وکٹیں اور 48 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔