![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
نئے قذافی سٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی میچ، کیویز نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی
فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ بھی گرین شرٹس کے لیے کافی ثابت نا ہوئی
ذیشان مہتاب
ہفتہ 8 فروری 2025
22:11
![نئے قذافی سٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی میچ، کیویز نے پاکستان کو باآسانی ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2025/800x400/pic_7aba8_1739035130.jpg._2)
(جاری ہے)
ڈیرل مچل نے گلین فلپس کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔
مچل 200 کے مجموعے پر 81 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو گلین فلپس اور مائیکل بریسویل نے ٹیم کا اسکور 254 تک پہنچایا جہاں شاہین نے 31 رنز بنانے والے بریسویل کی اننگز کا خاتمہ کرکے نیوزی لینڈ کو چھٹا نقصان پہنچایا۔ 7ویں وکٹ پر گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے صرف 26 گیندوں پر 76 رنز بنا ڈالے۔ گلین فلپس نے دھواں دار اننگز کھیلی، وہ 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مچل سینٹنر نے صرف 8 رنز بنائے۔ فلپس نے شاہین آفریدی کی طرف سے کروائے گئے اننگز کے آخری اوور میں 25 رنز سمیٹے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز تو اچھا رہا، تاہم مڈل اوورز میں قومی بیٹرز بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔ پہلی وکٹ پر فخرزمان اور بابر اعظم نے 52 رنز کی شراکت بنائی۔ بابر 10 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے عمدہ کیچ لے کر انکی اننگز کا خاتمہ کیا۔ دوسری وکٹ پر فخر زمان اور کامران غلام کے درمیان بھی ففٹی رنز پارٹنر شپ بنی۔ تاہم 103 کے مجموعے پر 18 رنز کی اننگز کھیلنے والے کامران غلام کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان صرف 3 رنز بنا کر مچل سینٹنر کا شکار بنے۔ اس کے بعد 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے والے فخر زمان بھی پولین بدر ہوئے، انہیں گلین فلپس نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ 5ویں وکٹ پر سلمان علی آغا اور طیب طاہر کے درمیان 53 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے قومی ٹیم کے مداحوں میں کچھ امید جگائی لیکن یہ امید 30 رنز بنانیوالے طیب طاہر کی وکٹ سے ٹوٹ گئی۔ وہ 172 کے مجموعے پر میٹ ہینری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ خوشدل 15 اور سلمان 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ شاہین شاہ آفریدی آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے، وہ 10 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے، وہ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ابرار احمد 25 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست ہے۔ نویں وکٹ کے بعد قومی ٹیم 254 رنز پر آل آؤٹ قرار پائی، حارث رؤف زخمی ہوجانے کی وجہ سے بیٹنگ کےلیے نہ آسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل بریسویل نے دو جبکہ گلین فلپس نے ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم آج اننگ کا آغاز کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کا سب سے تگڑا کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا
-
جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
سہ فریقی سیریز، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی
-
صائم ایوب کے ساتھ 'بدتمیز' رویہ، خاتون صحافی پر کڑی تنقید
-
سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک قطر اوپن ٹینس ویمنزسنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل
-
بھارت اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
-
شاداب ، نواز، اسامہ کی طرح مجھے بھی مواقع ملتے تو کچھ مختلف کرتا: عثمان قادر
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیرنو چیلنج تھی: محسن نقوی
-
پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 31 جولائی تک توسیع
-
ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ۔ محمد حسین کرکٹ کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ توحید خان اور امیت روی کی تباہ کن بالنگ
-
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریزکاآغاز (کل) سے ہوگا
-
قومی آل رائونڈر شاداب خان کی شادی کو ایک سال مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.