بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا،تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری

اتوار 9 فروری 2025 22:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2025ء) بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ بھارت نے 305 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ روہیت شرما نے سنچری اسکور کی ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جو روٹ نے 69 اور بین ڈکٹ نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ روندرا جدیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 44.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ کپتان روہیت شرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 119 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے ۔ دیگر بیٹرز میں شبمن گل 60 ، شریاس آئیر 44 اور اگزر پٹیل 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جمی ایورٹن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ روہیت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :