پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان، 100انڈیکس 1055.03 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 111377.96 پوائنٹس پر بند

پیر 10 فروری 2025 23:05

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 1055.03 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 111377.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طورپر429کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،198کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،172کی قیمتوں میں کمی اور 59 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں 415.60ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 23.94 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 386.12 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 34,797.30 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3,066.72 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 166,701.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 7.87ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز بینک آف پنجاب کے 55937922حصص،ورلڈکال ٹیلی کا م 34117748 حصص اور سینیرجیکوپی کے کے 31378841 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 49.3ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔