گولیاں لیکر نہیں کھانے کی تیاری کے ساتھ آنے کی بات کی تھی،جنید اکبر

پیر 10 فروری 2025 23:17

گولیاں لیکر نہیں کھانے کی تیاری کے ساتھ آنے کی بات کی تھی،جنید اکبر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2025ء)تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں نے گولیاں لیکر آنے کی نہیں گولیاں کھانے کی تیاری کے ساتھ آنے کی بات کی تھی،پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ نومبر میں 26ہمارے کارکنوں کے ساتھ ریاست نے جو کچھ کیا اٴْس کی امید نہیں تھی،پارٹی کے اندر جزا و سزا کا طریقہ واضح ہوگا،پارٹی کیلئے جن کی خدمات ہیں ہونگی وہ پارٹی میں رہیں گے ،ہماری امیدوں کے عین مطابق کل کامیاب جلسہ ہوا، وزیراعلی خیبر پختونخوا اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کامیاب جلسے کیلئے بھرپور ساتھ رہا،ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہی