Live Updates

تین ملکی سیریز، بابر اعظم کو متعدد ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع مل گیا

ون ڈے میں تیز ترین 5000 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی سابق پاکستانی کپتان کے پاس ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 فروری 2025 15:27

تین ملکی سیریز، بابر اعظم کو متعدد ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع مل گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 فروری 2025ء ) پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو جنوبی افریقہ کیخلاف سہ فریقی سیریز کے آخری لیگ میچ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ 
30 سالہ بیٹر جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ہاشم آملہ کے تیز ترین 6000 ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 33 رنز کی دوری پر ہیں۔ 
ہاشم آملہ نے یہ سنگ میل 123 اننگز میں حاصل کیا جب کہ بابر نے 121 اننگز میں 5967 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ کل پروٹیز کیخلاف 33 رنز سکور کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔

 
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹاپ آرڈر بلے باز کے پاس صرف 97 اننگز میں تیز ترین 5000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔ 

تیز ترین 6000 ون ڈے رنز: 

ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ): 123 اننگز 
ویرات کوہلی (بھارت): 136 اننگز 
کین ولیمسن (نیوزی لینڈ): 139 اننگز 
ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا): 139 اننگز 
شیکھر دھون (بھارت): 140 اننگز 

اس کے ساتھ ساتھ دائیں ہاتھ کے بلے باز ون ڈے کرکٹ میں پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ بھی برابر کرنے کے راستے پر ہے۔

(جاری ہے)

 
اپنے نام پر 19 ون ڈے سنچریوں کے ساتھ بابر اعظم کو سعید انور کی 20 سنچریوں کا 22 سالہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک اور سنچری کی ضرورت ہے۔ 

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں:

سعید انور: 20 سنچریاں 
بابر اعظم: 19 سنچریاں 
محمد یوسف: 15 سنچریاں 
فخر زمان: 11 سنچریاں 
محمد حفیظ: 11 سنچریاں 

مزید برآں اگر بابر کل اپنی 20 ویں سنچری اسکور کرتے ہیں تو وہ ہاشم آملہ کے بعد دوسرے نمبر پر ون ڈے کی تاریخ کے میں تیز ترین 20 سنچریاں سکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن جائیں گے۔

 
بابر اعظم نے 118 اننگز میں 19 ون ڈے سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔ 

ون ڈے میں تیز ترین 20 سنچریاں: 

ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ): 108 اننگز 
ویرات کوہلی (بھارت): 133 اننگز 
ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا): 142 اننگز 
کوئنٹن ڈی کاک (جنوبی افریقہ): 150 اننگز 
اے بی ڈی ویلیئرز (جنوبی افریقہ): 175 اننگز
Live چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق تازہ ترین معلومات