وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی اٹارنی جنرل آفس آمد

تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے ای کچہری کا آغاز کر دیا گیا ہے، بیرسٹر امجد ملک

منگل 11 فروری 2025 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے اٹارنی جنرل آفس کا دورہ کیا،جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان اور دیگر قانونی افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران بیرسٹر امجد ملک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 41 اضلاع میں قائم خصوصی عدالتوںکے حوالے سے بریفنگ دی اور ان عدالتوں کے قیام میں حکومت کے عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ اور دلچسپی قابلِ تحسین ہے، جو تارکین وطن کے مقدمات کے جلد از جلد حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر امجد ملک نے مزید کہا کہاوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے "ای کچہری" کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہِ راست اپنے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے بیرسٹر امجد ملک کو ہر ممکن قانونی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کا ہر مسئلہ ہمارا اپنا مسئلہ ہے، اور اس کا حل نکالنا ہماری قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :