Live Updates

صائم ایوب کے ساتھ 'بدتمیز' رویہ، خاتون صحافی پر کڑی تنقید

خراب رویے کے باوجود کرکٹر مسکرائے اور جواب دیے بغیر چلے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 فروری 2025 20:13

صائم ایوب کے ساتھ 'بدتمیز' رویہ، خاتون صحافی پر کڑی تنقید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 فروری 2025ء ) پاکستان کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو برطانیہ میں انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کی جانب سے خراب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ 
خاتون صحافی نے صائم ایوب سے بار بار سوال کیا اور اس کے رویے پر تنقید کی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تناؤ دیکھنے میں آیا۔
جب صائم ایوب نے اس کے سوالات کا جواب نہیں دیا تو صحافی نے کرکٹر کے رویے کو "بدتمیزی والا" قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

                                                    
صحافی کے مسلسل سوال کے جواب میں صائم خاموش رہے۔ تاہم صحافی نے اصرار کرتے ہوئے کہا، "اگر ہم ایک منٹ کے لیے بات کریں گے، تو کچھ نہیں ہوگا" اپنی جارحانہ سوالات کو جاری رکھتے ہوئے صحافی کے اہانت آمیز لہجے میں بات کرن جاری رکھی جس پر بالآخر صائم کو وہاں سے جانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ 
 
پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب اس وقت ٹخنے کی انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوران باہر ہو گئے ہیں۔                                   
Live پیکا ایکٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات