مودی حکومت کی پالیسیوں نے بھارت میں آزادی پسنداور علیحدگی پسند تحریکوں کو جنم دیا

بدھ 12 فروری 2025 16:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی جابرانہ پالیسیوں اور متنازعہ قانون سازی نے ملک کے کئی حصوں میں حقیقی آزادی اور علیحدگی کی تحریکوں کو جنم دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی تجزیہ کار مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی، نکسلیوں کی بغاوت اور منی پور کے بحران سمیت تنازعات سے نمٹنے کے مودی حکومت کے طرز عمل پر سخت تنقید کررہے ہیں۔

ناگالینڈ میں بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے جہاں ناگا علیحدگی پسند حکومت کی طرف سے 2015 کے فریم ورک معاہدے کی خلاف ورزی پر مسلح مزاحمت کی دھمکی دے رہے ہیں۔مودی حکومت چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور اڑیسہ میں نکسلی تحریک کو ریاستی جبر سے دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ پکڑ دھکڑ نے بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے، پسماندہ برادریوں کو دیوار کے ساتھ لگاکر انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا جارہاہے کہ بھارت سے علیحدگی ہی واحدحل ہے۔

(جاری ہے)

منی پور میں جاری تشدد میں250سے زیادہ افراد ہلاک اور 60ہزاربے گھر ہوئے جبکہ 360سے زائدگرجا گھروں کو تباہ کیا گیا۔وہاں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں جاری ہیں اور خواتین کی اجتماعی عصمت دری ہو رہی ہیں۔یکساں سول کوڈ اورشہریت ترمیمی قانون سمیت بی جے پی کی پالیسیوں نے سماج کے پسماندہ طبقات کو مزید الگ تھلگ کر دیا ہے۔آسام کی خودمختاری کے لیے بھی آوازیں زورپکڑ رہی ہیں۔