گوگل نے امریکی صارفین کے لیے خلیج میکسیکو کا نام اپ ڈیٹ کر دیا

حکم نامے پر دستخط کے بعد صدر ٹرمپ نے 9 فروری کو خلیج امریکہ کا دن منانے کا اعلان کر دیا

بدھ 12 فروری 2025 16:43

گوگل نے امریکی صارفین کے لیے خلیج میکسیکو کا نام اپ ڈیٹ کر دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2025ء)گوگل کی جانب سے یہ تبدیلی گزشتہ روز اس وقت کی گئی جب امریکی محکمہ داخلہ کے زیر انتظام چلنے والے امریکی حکومت کے ڈیٹا بیس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے خلیج کا نیا نام اپڈیٹ کیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی نے بتایاکہ گوگل کے مطابق خلیج جو امریکہ، کیوبا اور میکسیکو سے متصل ہے ، میکسیکو میں ایپ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تبدیل نہیں کی جائے گی، اور دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین کو خلیج میکسیکو کا لیبل نظر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :