کرغزستان،ہسپتال میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

بدھ 12 فروری 2025 16:43

بشکیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہسپتال میں آگ لگنے سے2 افرادجاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ بشکیک کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیک سرجری میں گزشتہ رات 9 بجے کے قریب مبینہ طور پر آگ لگ گئی ، آگ تہہ خانے میں شروع ہوئی جس کے باعث پوری عمارت دھوئیں سے بھر گئی۔

(جاری ہے)

آگ پر 2 گھنٹے بعد مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔وزارت صحت نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 260 افراد کو نکالاگیا، جن میں 216 مریض اور 44 طبی عملے کے ارکان شامل تھے۔بحالی کی کوششوں کے باوجود ایک سال کا بچہ اور ایک 16 سالہ مریض کارڈیالوجی سنٹر کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں جاں بحق ہو گئے۔ کرغزستان کے وزیر اعظم عادل بیک قاسم مالیئیف نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک انٹر ڈیپارٹمنٹل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :