ًنوشہرہ سماج دشمن عناصر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،مطلوب 04 مجرمان اشتہاری گرفتار

بدھ 12 فروری 2025 21:45

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2025ء)نوشہرہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلیے تھانہ رسالپور،تھانہ بدرشی،تھانہ جلوزئی،تھانہ مصری بانڈہ کی حدود میں ٹارگٹڈ ں*سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔دوران آپریشن سنگین مقدمات میں مطلوب 04 مجرمان اشتہاری،منشیات فروشوں سے 18کلو850گرام چرس،ایک کلو 422گرام ائس،غیر قانونی اسلحہ 01 کلاشنکوف،02رائفل،11پستول،115 مختلف بور کارتوس،67موٹر سائیکل کے کاغذات چیک کیے گئے 59مشتبہ گان کو حراست میں لیکر تھانہ جات بغرض چھان بین منتقل کیے گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید کی خصوصی احکامات پر تھانہ رسالپور،بدرشی،جلوزئی،مصری بانڈہ کے علاقہ جات میں مجرمان اشتہاریوں دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی سرکوبی کیلیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔دوران آپریشن 78 مکانات چیک کرکے جن میں04سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری اسی طرح منشیات فروشوں کے قبضہ سے 18کلو850گرام چرس،01کلو 422گرام ائس،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والو کو حراست میں لیکر 01کلاشنکوف،02رائفل،11پستول کے 115کارتوس برآمد کیے گئے۔اسی طرح 67موٹر سائیکل کے کاغذات چیک کیے اور 59 مشتبہ گان کو حراست میں لیکر چھان بین کیلیے تھانہ جات منتقل کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :