عارف والا ،ٹریفک حادثہ میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے

جمعرات 13 فروری 2025 18:18

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) عارف والا میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گائوں 17/ ایس پی کے نزدیک تیز رفتار مزدا بس اور موٹر سائیکل میں تصادم جس کے نتیجہ میں 40 سالہ محمد کبیر اور 44 سالہ محمد صغیر سکنہ ضلع بہاولنگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اہلکاروں نے دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، نامعلوم ڈرائیور مزدا بس جائے حادثہ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378