Live Updates

چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، فاتح ٹیم مالا مال ہوجائے گی

2017ء کے مقابلے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں 53 فیصد اضافی انعامی رقم دی جائے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 فروری 2025 11:44

چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، فاتح ٹیم مالا مال ہوجائے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر ( 62 کروڑ سے زائد پاکستان روپے) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جب کہ رنز اَپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (31 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے) دیے جائیں گے۔

 
سیمی فائنل فائنلسٹ ٹیموں کو 560,000 ڈالر (پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ 55 لاکھ سے زائد) ملیں گے۔

(جاری ہے)

سال 2017ء کے مقابلے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں 53 فیصد اضافی انعامی رقم دی جائے گی۔ 
ہر گروپ مرحلے کی جیت فاتح ٹیم کیلئے 34 ہزار ڈالر (94 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جبکہ ٹورنامنٹ کی پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر (9 کروڑ 72 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) دیے جائیں گے، اسی طرح ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر (3 کروڑ 88 لاکھ سے زیادہ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ 
مزید برآں تمام 8 ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر (3 کروڑ 47 لاکھ سے زیادہ پاکستانی روپے) کی ضمانت بھی ملے گی۔
Live چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :