Live Updates

پرویز مشرف اور 17ویں ترمیم کو سپورٹ کرنے والے مولانا فضل الرحمان ہمیں سبق نہ سکھائیں

آج سپریم کورٹ کی جو حالت ہوئی اس کی وجہ 26ویں ترمیم ہے، ترمیم کو پی ٹی آئی نے نہیں مولانا نے سپورٹ کیا اور ووٹ دیا، عمران خان نے کھلا خط ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے لکھا ، رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 فروری 2025 22:28

پرویز مشرف اور 17ویں ترمیم کو سپورٹ کرنے والے مولانا فضل الرحمان ہمیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اور 17ویں ترمیم کو سپورٹ کرنے والے مولانا فضل الرحمان ہمیں سبق نہ سکھائیں، 26ویں ترمیم کو پی ٹی آئی نے نہیں مولانا نے سپورٹ کیا اور ووٹ دیا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کھلا خط لکھنے کا ایک طریقہ رائج ہے ، اس کا جواب کوئی ضروری نہیں ہوتا، بلکہ کھلا خط ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے لکھا جاتا ہے، عمران خان نے خطوط میں جو چیزیں لکھی ہیں وہ صرف بطور وزیراعظم نہیں بلکہ ان کا 54سال کا ملک میں سیاست اور خدمت کا تجربہ ہے، پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو سامنے رکھا ہے۔

ان خطوط پر اگر کوئی عمل نہیں کرتانہ کرے لیکن عمران خان تاریخ میں سرخرو ہوگئے۔

(جاری ہے)

علی محمد خان نے کہا کہ 17ویں ترمیم اور پرویز مشرف کو سپورٹ کرنے والے مولانا فضل الرحمان ہمیں سبق نہ سکھائیں، اگر ایک چیز پر اکٹھے ہوگئے تو تنقید کی بجائے آگے جانا چاہیئے۔ آج سپریم کورٹ کی جو حالت ہوئی، 26ویں ترمیم میں پی ٹی آئی نے نہیں مولانا نے حکومت کوسپورٹ کیا۔

ووٹ ہم نے نہیں مولانا نے دیا ہے۔مولانا اگر تنقید کریں گے تو فائدہ فارم 47کی حکومت کو ہوگا، ہم قانون کی حکمرانی چاہتے تو اس پر توجہ مرکوز رہنی چاہئے۔دوسری جانب پی ایم ایل این کے مرکزی رہنماء بیرسٹر عقیل ملک نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ اکہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو جو ڈوزیئر دیا ہے ، کیا خوب ہوتا ہے اگر یہ بتائے کہ اس میں کیا لکھا ہے؟ ڈوزیئر کے 339 صفحات میں ایک صفحہ بھی منظر عام پر نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کے تین خط منظر عام پر آچکے ہیں ایک خط چیف جسٹس کو لکھا وہ بھی منظر پر آچکا ہے، کیا آئی ایم ایف متعلقہ فورم ہے؟ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج کیا، پہلے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ پاکستان کو پیسے مت دیں، اب ڈوزیئر دے دیا ہے، پی ٹی آئی قرض کی اگلی قسط کے درمیان رکاوٹ بننا چاہتی ہے، اگر آئی ایم ایف سے پیسے نہیں ملتے تو حکومت کا نہیں ملک وقوم کا نقصان ہے۔

یہ کون ہیں جو ملک دشمنی کررہے ہیں؟آئی ایم ایف کا ڈوزیئر دینا مناسب نہیں، کیا اگلا خط صدر ٹرمپ کو لکھیں گے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات