Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت عوام کو ریلیف مل رہا ہے،شازیہ رضوان

ہفتہ 15 فروری 2025 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تمام عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی پی 16 کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے یوسی رتہ امرال ڈسپنسری میں دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں میسر ہوں۔ اس موقع پر لوگوں نے پانی کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی جس پر شازیہ رضوان نے ٹیوب ویل کے مقام کا دورہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پانی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات