پانچ افراد زخمی ۔۔۔ مقدمہ درج

پیر 17 فروری 2025 14:00

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) حسن ابدال میں دو گروپوں میں تصادم سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں روز میرج ہال کے قریب دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال سے ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا ۔زخمیوں میں 40 سالہ فرہاد، 32 سالہ عمران، 26 سالہ ثناء اللہ، 18 سالہ عبد القدیر اور 52 سالہ بشارت شال ہیں۔ تمام افراد کا تعلق حسن ابدال کے علاقے مہرآباد سے ہے پولیس تھانہ سٹی حسن ابدال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ھے۔\378

متعلقہ عنوان :