حادثات و واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاںبحق،12افراد زخمی

پیر 17 فروری 2025 16:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)حادثات و واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ 2 طالب علم اور 3 بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہو گے۔جن کو منتقل کر کے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں علی پور سیداں روڈ پر موٹر سائیکل کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں طالب علموں سمیت تین افراد 55 سالہ محمد تنویر، طالب علم 12 سالہ فضل ممتاز،16 سالہ علی حمزہ شدید زخمی ہو گے۔

جبکہ ریجن کے دریاخان روڈ پر گنے سے لوڈ ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے قریب سے گزرتیموٹر سائیکل سواروں پر الٹ گئی جس سے کماد تلے دب گئے خاتون جاں بحق اور مرد شدید زخمی ہو گیا جبکہ قصبہ سائیوال کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرانے میں 55 سالہ خاتون شاذیہ رف جانبحق اس کا 55 سالہ شوہر محمد رف اور چار بچے 13 سالہ خوش بخت روف،15 سالہ جویریہ روف،17 سالہ کنزہ روف اور 26 سالہ اللہ رکھا شدید زخمی ہو گے اور قصبہ بھلوال سے بھیرہ روڈ پر گنے والی ٹرالی اور موٹر سائیکل کا تصادم میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں موٹر سائیکل سوار چک 3 کا 32 سالہ فخر عباس جانبحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سرگودھا خوشاب روڈپر دھریمہ جناح روڈ پر 2 گروپوں کے مابین تصادم میں تین افراد 28 سالہ امتیاز،25 سالہ بشیر، 30 سالہ قسمت خان شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔