برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کو 5 ارب 70 کروڑ پائونڈ کے اخراجات کا سامنا

منگل 18 فروری 2025 16:16

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس)کو 5 ارب 70 کروڑ پانڈ کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاکہ ان کے طے شدہ انہدام سے پہلے اسپتالوں کے بگڑتے ہوئے حالات کو حل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ 18 اسپتالوں کیلیے درکار مرمت جو 2019 میں سابق وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے 40 نئے اسپتالوں کی تعمیر کا وعدہ کرنے والے وسیع تر اقدام کا حصہ ہیں، کم از کم 2030 تک شروع نہیں ہوگی۔یہ تاخیر فوری طور پر مالی دبائو کو کم کرنے کیلیے بنائی گئی، موجودہ حالت کے پیش نظر عوامی مالیات کیلیے پریشان کن ہے۔