پاکستان کسٹمز کی کارروائی،7 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

منگل 18 فروری 2025 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

کسٹمز ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں بلوچستان سے آنے والی 2 بسوں سے تلاشی کے دوران اسمگلڈ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔اس کے علاوہ موٹر گاڑیوں کے انجن پارٹس، ممنوعہ چائنیز سالٹ، غیر ملکی سگریٹس، استعمال شدہ ٹائرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے صدر میں بس سے تلاشی کے دوران اسمگلڈ شدہ سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری بھی برآمد ہوئی ہے۔