حزب اللہ کے مقتول سربراہ کی تجہیز و تکفین پربیروت ایئرپورٹ بند رکھنے کااعلان

بدھ 19 فروری 2025 12:33

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کی باقاعدہ تجہیز و تکفین اور جنازے کے لیے 23 فروری بروز اتوار ایئرپورٹ میں بڑے اجتماع کی تیاری کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں اعلان کیا گیا ہے کہ بیروت کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو 4 گھنٹوں کے لیے آمد و رفت کے لیے بند رکھا جائے گا۔ اس دوران کوئی جہاز پرواز کر سکے گا نہ اتر سکے گا۔لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بندش دن کے 12 بجے سے لے کر 4 بجے تک رہے گی۔

متعلقہ عنوان :