Live Updates

بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر عمران خان کو توڑنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگے‘ مسرت چیمہ

بدھ 19 فروری 2025 12:38

بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر عمران خان کو توڑنے کی کوششیں کامیاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی بہنیں بشری بی بی کا انتظار کرتی رہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود بشری بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے پر دھمکیاں لگائیں گئی کہ عمران خان سے ملاقاتیں بھی بند کروا دیں گے،عدالتی احکامات کی مسلسل دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ،مقصد بس یہ ہے کہ بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر عمران خان کو توڑا جائے لیکن اس طرح عمران خان کو توڑا نہیں جا سکتا۔

ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کر چکا ہے ،اب یہ جو بھی اقدام اٹھاتے ہیں انہیں سبکی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تاریک رات نے جتنا طویل ہونا تھا وہ ہو چکی ہے اب ان شااللہ جلد سویرا ہوگا اوراسی سے حقیقی آزادی کی کرنیں پھوٹیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات